اے پی ایم ایس او: بلدیاتی نظام میں ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے سندھ کے...
شائع 03 جنوری 2022 11:44pm

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی نظام میں ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ نے سندھ حکومت کی من مانیوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔

مظاہرے سےخطاب میں ایم کیو ایم رہنما محمد حسین نے کہا پیپلز پارٹی سندھ سے مخلص نہیں۔

کراچی کے حسن اسکوائر پرطلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سندھ کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کو مسترد کیا اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ایم کیو ایم رہنما محمد حسین نے کہا ہم اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے، اس نظام سے شہر کے مسائل حل ہونگے نہ ہی دیہات کے مسلے حل ہونگے انھوں نے کہا جس دن بڑے آحتجاج کی کال آئی وہ کال جیالوں کی تابوت میں آخری کیل کی مانند ہوگی۔

ایم کیو ایم رہنما محمد حسین نے کہا حکومت سندھ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ ایم کیو ایم اپنے رعب اور دبدبے کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی۔

احتجاج کے دوران حسن اسکوائیر جانے والی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ احتجاج کے اختتام پر ٹریفک پولیس نے سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل بحال کر دیا۔

Read Comments