' سولہ ماہ گزرگئے شہباز شریف کے خلاف ثبوت جمع نہ کرائے جاسکے'طنز
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 16ماہ گزرگئے شہباز شریف کے خلاف ثبوت جمع نہ کرائے جاسکے ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دونوں شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کا ٹرک لے کر لا پتہ ہیں،16 ماہ گزرنے کے باوجود انوسٹیگیشن رپورٹ جمع نہیں کرا ئی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید "ثبوت" سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے ہیں، 12ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اب ایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی،آپ 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا ۔