'شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے پر ایف آئی اے پر پریشر ڈالتے ہیں'

لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے ...
شائع 04 جنوری 2022 08:55pm

لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے پر ایف آئی اے پر پریشر ڈالتے ہیں۔

لاہور کی بنکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو تحقیقات میں 16 ماہ سے کچھ نہیں مل سکا۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے پر ایف آئی اے پر پریشر ڈالتے ہیں۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی یہ نوکری جلد ختم ہونے والی ہے، جس کے بعد وہ شہزاد اکبر کو امجد پرویزکی فرم میں انٹرنشپ کی پیشکش کرتے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 16ماہ گزرگئے شہباز شریف کے خلاف ثبوت جمع نہ کرائے جاسکے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دونوں شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کا ٹرک لے کر لا پتہ ہیں،16 ماہ گزرنے کے باوجود انوسٹیگیشن رپورٹ جمع نہیں کرا ئی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید "ثبوت" سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے ہیں، 12ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اب ایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی،آپ 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا ۔

Read Comments