کراچی : مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔...
شائع 04 جنوری 2022 10:45pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

کراچی میں ملیر، گرومندر، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے کئی علاقوں میں لائٹ بند ہونیکی اطلاعات ہیں۔ جبکہ مختلف مقامات پر موٹرسائیکل کے پھسلنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل سے لے کر جمعے تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Read Comments