پی پی نے بلاول کے ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں

پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات...
شائع 05 جنوری 2022 12:02am

پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جن کے مطابق بلاول نےسال2021 میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 74 ہزار 378 ٹیکس جمع کروایا ۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، اس کے مطابق بلاول نے پانچ سالوں میں انکم وزرعی ملا کر کل دو کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار 691 ٹیکس ادا کیا۔

سال2021 میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 74 ہزار 378 ٹیکس جمع کروایا گیا، 2020 میں مجموعی طور 60 لاکھ 43 ہزار 471 روپے ٹیکس ادا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے 2019 میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 65 ہزار 243 روپے ٹیکس ادا کیا، 2018 میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 52 ہزار 117 روپے ٹیکس جمع کروایااور2017 میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 95 ہزار 482 روپے ٹیکس ادا کیا۔

Read Comments