Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2022 10:50am

مری میں سیاحت عروج پر ہے، فواد کی ٹویٹ پر صارفین کی تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی ٹویٹ جس میں انہوں نے کہا کہ کوہ مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں اس سے ظاہر ہوا ہے کہ عام آدمی کی آمدنی اور خوشحالی بڑھ گئی ہے۔

فواد چوہدری کی اس ٹویٹ پر صارفین نے مختلف قسم کے رد عمل دیئے ہیں۔

ایک صارف نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹس بہت ہوگئی اب آپ اپنے کام پر توجہ دیں۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ اپنا اور کپتان کا علاج کراوئیں ایسی باتیں کوئی نارمل شخص نہیں کرسکتا۔

ایک صارف نے کہا کہ پیسے والی عوام ہر دور میں عیاشی کرتی ہیں لیکن غریب عوام رو رہی ہے ، ہر وقت اپنے جیسے امیروں جیسا نہ سوچا کریں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ کرایہ بڑھنے کی خوشخبری بھی آپ نے سنائی تھی ، عوام کو لوٹنے کا شکریہ۔

Read Comments