Aaj Logo

شائع 08 جنوری 2022 03:10pm

عدت گزارے بغیر شادی بے قاعدہ ہے باطل نہیں، لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدت گزارے بغیر شادی کو بے قائدہ یا فاسد کہا جا سکتا ہے لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

امیر بخش کا مؤقف تھا کہ اس کی سابقہ بیوی آمنہ نے یک طرفہ طور پر عدالت سے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لیا اور اگلے روز اسماعیل نامی شخص سے شادی کر لی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدت مکمل کےے بغیر اگلا نکاح کرنا زنا کے زمرے میں آتا ہے، اس لےر آمنہ اور اسماعیل کخلا ف زنا کا مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار کے مؤقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں، عدت مکمل کئے بغیر ہونے والی شادی کو بے قاعدہ تو کہا جا سکتا ہے لیکن وہ باطل نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Read Comments