Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2022 05:16pm

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے 500روپے کا 1انڈہ بیچنے والوں کو منافق کہہ دیا

سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف نے کیا ہے کہ برفباری کے نتیجے میں مری میں پھنسے سیاحوں سے مقامی افراد اور ہوٹل مالکان نے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سارے مددگار بنے ہوئے ہیں ہوٹل مالکان بھی نیک بن گئے جبکہ رابی پیرزادہ مقامی لوگوں کو منافق قرار دے دیا۔

گلوکارہ نے مری میں پھنسے ہوئے ایک سیاح سے کی گئی گفتگو کا احوال بتایا کہ بروقت امداد نہ ملنے پر سیاحوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تصویر میں نے خود کھینچی تھی اور جو کچھ نیچے کسی بھائی نے لکھا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2رات پہلے مری میں برف میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو اہلیان مری 500روپے کا 1انڈہ فروخت کر رہے تھے ۔

ہوٹل مالکان کمرے کا کرایہ 30 ہزار سے 50 ہزار مانگ رہے تھے جبکہ پانی کی بوتل 500 کی بیچ رہے تھے۔

Read Comments