Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2022 01:37pm

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کب تک آئی سی یو میں رہیں گی؟

معروف بھارتی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نمونیہ کا شکار ہونے کے بعد کورونا میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد ان کو انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں کورونا کے وارڈ میں منتقل کیا تھا جبکہ اہل خانہ نے 11 جنوری کو گلوکارہ کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی۔

لتا منگیشکر کی بھانجی رچنا شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ کی حالت بہتر ہورہی ہے جبکہ زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے ان کو چند دنوں کے لیے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ اںڈیا ڈاٹ کام نے بتایا کہ لتا منگیشکر کی بہن آشا منگیشکر نے 12 جنوری کو بتایا کہ اانہیں کئی دن تک کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی گلوکارہ کے اہل خانہ نے اسپتال کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں لتا منگیشکر کا خصوصی طور پر ان کا خیال رکھا ہے۔

لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن آشا نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا پروٹوکول کی وجہ سے اپنی بہن سے ملنے نہیں جا سکتی جبکہ انہوں نے کہاکہ وہاں کافی ڈاکٹر اور نرسیں موجود ہیں۔

اس سے قبل آج نیوز نے رپوٹ کیا تھا کہ لتا منگیشکر کا کورونا مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کردیا تھا۔

Read Comments