Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2022 03:06pm

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس: حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد:حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکیس میں سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا۔

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید3ہفتےکی استدعا کی گئی ہے ۔

عدالت عظمیٰ سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہداء کےوالدین سےوزیراعظم کی کمیٹی ایک ملاقات کرچکی ہے، والدین سےایک اورملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے10نومبرکووزیراعظم عمران خان سے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ مانگی تھی۔

گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کی طرف سے عدالت کو تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے حکومت کو سانحہ آرمی پبلک اسکول پررپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید 3 ہفتوں کا وقت دیا تھا۔

Read Comments