Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2022 05:24pm

بھارتی آرمی چیف کی فضائی حادثے میں ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت اپنی اہلیہ سمیت 14 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے تھے جس کی ابتدائی تحقیاتی رپوٹ شائع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپوٹ میں سازش، تکنیکی خرابی اور غفلت جیسی قیاس آرئیوں کو مسترد کردیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز نے بتایا کہ تامل ناڈو میں موسم کی اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوگیا تھا جو حادثے کا سبب بنا۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدلی کی وجہ سے پائلیٹ اپنا راستہ بھٹک گیا تھا جس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری اور ایئرمارشل منویندر سنگھ رکر رہے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو 5 جنوری کو پیش کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے حادثات میں تکنیکی خرابی کے ساتھ ہی انسانی غلطی بھی شامل ہوتی ہے لیکن غیر ملکی سازش اور غفلت کی قیاس آئیوں کو مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایسے حادثات میں جہاز میں سوار پائلیٹ اور عملے کو خطرے کا اندازہ نہیں ہوتا ہے کیونکہ وہ غلط سمت میں جاچکے ہوتے ہیں۔

Read Comments