Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2022 03:47pm

ایران اور سعودی عرب سفارت خانے کھولنے پر رضامند

تہران ، ریاض: ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ایران کی خارجہ پالیسی کی کمیٹی کی رکن جلیل رحیمی جہان آبادی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں ۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات سنہ 2016 میں سعودی سفارتی مشن پر مشتعل افرادکے حملے کے بعد سے منقطع ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کے ساتھ ہی ایرانی پارلیمنٹ کی رکن جلیل رحیمی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی کی تیاری کررہے ہیں، جو منقطع ہوگئے تھے۔

اس قبل 2 جنوری 2016 میں مشتعل افراد نے تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ڈھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں املاک کو نذر آتش کر دیا تھا ۔

تاہم ایران کی جانب سے پیش رفت ہوئی ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Read Comments