Aaj Logo

شائع 29 جنوری 2022 07:29pm

شان مسعود اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، ملتان نے لاہور کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کے خلاف جیتنے کیلئے 207 رنز درکار تھے۔

کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے ناقابل شکست نصف سنچریاں بنا کر ملتان سلطان کو فتح دلائی۔

رضوان نے 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر کپتان کی اننگز کھیلی خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی وجہ سے ملتان سلطان کو فتح نصیب ہوئی۔

Read Comments