Aaj Logo

شائع 30 جنوری 2022 02:29pm

کرک میں سیش کورٹ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پشاور: کرک میں سیش کورٹ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیشن کورٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ مسلح افرادجائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔

مرنے والے دونوں افراد کی شناخت مبارک شاہ اور عبد السعید کے نام سے ہوئی ہے۔

Read Comments