Aaj Logo

شائع 30 جنوری 2022 03:34pm

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.0 ریکارڈ

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت 4.0ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان تھا۔

Read Comments