جامعہ کراچی کے 52 طلباو طالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں

طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 25 کو ایم فل جبکہ 1 طالبعلم کو ایم ایس کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے ڈگری تضویض کیں
شائع 30 جنوری 2022 05:13pm

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 52 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 26طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 25کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں مہوش سعید،رانا شہزاد قیصر(سائیکولوجی)،شیخ محمد ذیشان اقبال(فزکس)، عمران جمیل (سوشیالوجی)،عبدالرفیق(کیمسٹری)،امبرین افضل(جغرافیہ)،اسداللہ(میرین بائیولوجی)،صائمہ ظفر،صدف(سوشل ورک)،جویریہ قادری،محمد آصف وزیر،محمد یونس(فارما کوگنوسی)،بشیر احمد،احمد یوسف بنوری،وقاص احمد خان(اسلامک لرننگ)،محمد فرحان بخاری،مریم سارا منہاس، سیدہ حورالعین(پبلک ایڈمنسٹریشن)، روش زہرا(باٹنی)،فیصل نواز(میتھمیٹکس)،فریحہ (پروٹیومکس این سی پی)،حرا فاطمہ وسیم (اسٹیٹسٹکس)،بلال احمد خان(بائیوٹیکنالوجی)،تحریم تاج (لاء) اور عظمیٰ قاضی (ماس کمیونیکیشن) شامل ہیں۔

ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد جہانزیب،ارجمند(اسلامک لرننگ)،کنول مظفر(زولوجی)،تحریم مجتبیٰ (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،نعمان جلیل،فیضان انصر،سحرش کنول،طلعت حنیف فاروقی(کیمسٹری)،ہمایوں عمران عظیمی(ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، مہر فاطمہ (جیولوجی)،جویریہ وسیم(ایجوکیشن)،سید عبدالرحمن(اصول الدین)،فریال احمد (جینیٹکس)،سیماپروین(سندھی)،مریم(سائیکولوجی)،نورالعین مقصود،شگفتہ ناز(بائیوٹیکنالوجی)، راحت بی بی (اسٹیٹسٹکس)،ساجد اللہ بیگ،سید عارف حسین(کرمنالوجی)،محمد اعتزاز ابراہیم(اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،عمیر اللہ خان(پبلک ایڈمنسٹریشن)،انیلا مشتاق(کلینکل سائیکولوجی)،مریم احمد (باٹنی) اوربشریٰ شہزاد (پولیٹیکل سائنس)شامل ہیں جبکہ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد الیاس خان (جغرافیہ) شامل ہیں۔

Read Comments