Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2022 03:29pm

پرویز مشرف کے اثاثوں کی تحقیقات نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تحقیقات نہ کرنے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف اثاثوں کی تحقیقات نہ کرنے پر چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ پرویز مشرف پبلک آفس ہولڈر رہ چکے ہیں، نیب اثاثوں کی تحقیقات کرسکتا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا ہمارا وہ فیصلہ کئی چیلنج ہوا تھا جس پر وکیل نے کہا کہ وہ فیصلہ چیلنج نہیں ہوا لیکن اب حتمی شکل اختیار کرچکا ہے،نیب کو شواہد بھی فراہم کئے لیکن نیب کارروائی نہیں کررہا۔

عدالت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کوکو نوٹس جاری کرتےہوئے 14 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

Read Comments