شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کو نئی ڈیل کیلئے چال قرار دے دیا

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتمادکے...
اپ ڈیٹ 20 فروری 2022 03:09pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتمادکے اعلان کو نئی ڈیل کیلئے چال قرار دے دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کیلئے ایک چال ہے،پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اورہمارے اتحادی مل کر ان کو شکست دیں گےاوراحتساب سے بچنے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ این آر او کا امکان زیرو ہے۔

Read Comments