Aaj Logo

شائع 23 فروری 2022 10:21am

سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری برادران کو عشائیے پر مدعو کرلیا

لاہور: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ق)کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کرلیا، سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری برادران کو عشائیے پر مدعو کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر چوہدری برادران سے رابطہ کیا ہے۔

آصف زرداری نے چوہدری براداران کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا، ،چوہدری پرویز الٰہی اور آصف زرداری کی آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر مونس الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، ایم این اے سالک حسین اور ایم این اے حسین الٰہی شریک ہوں گے جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے آصف زرداری کی پہلی ایک ملاقا ت ان کی رہائش گاہ پر ہوچکی ہے جس میں سابق صدر نے چوہدری برادران سےحکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی اور پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالہی کودیا تھا۔

Read Comments