Aaj Logo

شائع 23 فروری 2022 01:23pm

واٹس ایپ کے وائس نوٹ فیچر میں تبدیلی

مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے وائس نوٹ فیچر میں کچھ جدتیں لا رہا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اپ ڈیٹ کردہ فیچر صرف ان وائس نوٹ پر کام کرے گا جو کسی کو براہ رات بھیجے جائیں گے۔

آخر نیا کیا ہے؟

رنگ: نوٹ کا آئیکن، جو کہ عام طور پر پیلا ہوتا ہے، اب جب بھی صارف کوئی نوٹ یا ساؤنڈ کلپ فارورڈ کریں گے تو نارنجی رنگ کا ہوگا۔

مختلف آئیکنز: واٹس ایپ اب فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ اور آڈیو فائلوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔

فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ میں اب وائس ویوفارمز waveforms شامل ہوں گے لیکن صرف اس صورت میں جب اسے واٹس ایپ کے اس ورژن کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہو جہاں یہ فیچر فعال ہو۔

پلے بیک کی رفتار: جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں وائس نوٹ پلے بیک کی رفتار کو کم تیز کرنے کے آپشن متعارف کرائے ہیں۔

اس کے علاوہ فارورڈ کردہ وائس نوٹوں میں بھی یہ خصوصیت ہوگی، لیکن یہ آڈیو فائلوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

Read Comments