Aaj Logo

شائع 24 فروری 2022 11:18am

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتےہوئے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، جن میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی7 راکٹ سمیت مختلف راؤنڈز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا اور علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

Read Comments