Aaj Logo

شائع 27 فروری 2022 06:34pm

تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی کور کمیٹی کا اعلان کردیا، جس میں 33 ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ہی ایک خاتون رکن ڈاکٹر شیریں مزاری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم عمران خان کی باضابطہ منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور شفقت محمود بھی شامل ہیں۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، قاسم خان سوری اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان کے ساتھ ہی خاتوں رکن ڈاکٹر شیریں مزاری اور عثمان بزدار بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، مراد سعید، میاں محمود رشید، سرور خان، عامر ڈوگر اور اعظم سواتی کو بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

جبکہ عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم ​​نقوی کے نام بھی میمٹی میں شامل ہیں۔

Read Comments