Aaj Logo

شائع 28 فروری 2022 09:29am

شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نےپاکستان سپر لیگ 7 میں نئی تاریخ رقم کردی، وہ ٹی 20لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت کسی بھی اہم ٹی 20 لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ نے 2012 میں 22 سال کی عمر میں سڈنی سکسرز کیلئے بگ بیش ٹرافی اٹھائی تھی۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میں اس سے قبل محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی جیت کئی سالوں کی محنت کا صلہ ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی نے اپنا سو فیصد دیا ہے، پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے پر بہت خوشی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

Read Comments