Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2022 01:42pm

یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کیلئے درخواست دے دی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ کارروائی روس کی جانب سے اپنے چھوٹے پڑوسی پر حملہ کرنے کے پانچ دن بعد ہوئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مذمت اور 27 رکنی ممالک یورپی یونین اور دیگر کی جانب سے فوجی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ ایندری سیباہا نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کہا کہ دستاویزات برسلز کے راستے پر ہیں۔

فیسبک پوسٹ میں کہا گیا کہ تاریخ اب تخلیق کی جا رہی ہے۔

تاہم درخواست زیادہ تر علامتی تھی، اس عمل میں سال لگ سکتے ہیں۔

یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کو تمام اراکین کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کیا جانا چاہیے۔

یوکرین کئی سالوں سے مقامی بدعنوانی کی وجہ سے کمزور ہے، جس کی وجہ سے منظوری کے معیار تک پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔

Read Comments