Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2022 02:01pm

روس یوکرین تنازعہ: ہالی ووڈ اسٹوڈیوز نے روس میں فلموں کی ریلیز روک دی

ہالی وڈ کے اسٹوڈیوز ڈزنی، وارنر برادرز، اور سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ نے کہا کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کے جواب میں فلموں کی تھیٹر میں ریلیز روک دیں گے۔

والٹ ڈزنی کمپنی نے کہا کہ وہ روس میں تھیٹر فلموں کی ریلیز کو روک رہے ہیں۔

جس کا آغاز پکسر اینی میشن اسٹوڈیوز کی آئندہ ریلیز 'ٹرننگ ریڈ' سے ہو رہا ہے۔

جس کے بعد چند گھنٹوں کے اندر وارنر میڈیا نے کہا کہ وہ اس ہفتے روس میں 'دی بیٹ مین' کی ریلیز کو روک دے گا۔

ڈزنی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کریں گے۔

جبکہ سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کے ترجمان نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ یوکرین میں جاری فوجی کارروائی کو دیکھتے ہوئے ہم روس میں اپنے تھیٹر ریلیز کو روکیں گے جس میں موربیئس کی آئندہ ریلیز بھی شامل ہے۔

یوکرین فلم اکیڈمی نے ایک آن لائن پٹیشن تیار کی جس میں حملے کے بعد روسی سنیما اور روسی فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔

Read Comments