پاکستانی نژاد امریکی شہری میئر کا معاون خصوصی منتخب

احسن میئر ایرک ایڈمس کے معاون خصوصی برائے جنوبی ایشیائی اور مسلم کمیونٹٰی منتخب ہوگئے ہیں۔
شائع 02 مارچ 2022 05:20pm

امریکا میں پاکستانی نژاد احسن چغتائی کو نیویارک ریاست نے میئر کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔

نیو یارک میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ احسن میئر ایرک ایڈمس کے معاون خصوصی برائے جنوبی ایشیائی اور مسلم کمیونٹٰی منتخب ہوگئے ہیں۔

اے پی پی کے مطابق احسن چغتائی ایک تجربہ کار سیاسی و سماجی کارکن ہیں جو تقریباً 20 سال سے شہر میں منتخب عہدیداروں کو تشکیلِ پالیسی میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ فلاحی تنظیمی اداروں (این جی او) کو فنڈنگز فراہم کرتے آرہے ہیں۔

Read Comments