Aaj Logo

شائع 04 مارچ 2022 03:57pm

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکچ کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر 8 ارب سے زائد سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے جبکہ سب سے زیادہ سبسڈی گھی کیلئے مختص کی گئی ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ پیکج کے مطابق گھی کیلئے 4 ارب 5 کروڑ روپے، آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ رمضان المبارک میں چینی پر 75کروڑ روپے، باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ، سیلہ چاول پرایک کروڑ، ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ اور دال چنا پر3 کروڑ روپے کی سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے۔

رمضان پیکج کے تحت دال مسورپر3 کروڑ، سفید چنے پر 5 کروڑ روپے اور دیگر اشیاء پر 76کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

Read Comments