Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2022 05:25pm

کراچی ادبی میلہ: صدر علوی نے علمی میلے کا افتتاح کردیا

** صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیرِ اہتمام 13ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔**

تین روزہ کراچی ادبی میلے کے پہلے روز علم و ادب کی دنیا سے شغف رکھنے والے افراد کا تقریب فیسٹیول میں شرکت کا سلسلہ بخوبی جاری ہے۔

اس فیسٹیول میں قومی زبان اردو سمیت انگریزی اور مقامی زبانوں بشمول پنجابی، پشتو اور سندھی میں سیشنز منعقد کیے جارہے ہیں، جو سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی، اداکار اور طلبا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

میلے میں تعلیم و صحت، معیشت، ٹیکنالوجی، معاشرت سمیت کئی دلچسپ موضوعات پرمعلوماتی تبصرے بھی زیرِ بحث ہوں گے۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول کے پہلے روز فلم 'کھیل کھیل میں' کی اسکریننگ کی گئی، جبکہ دوسرے روز مشاعرہ اور تیسرے روز قوالی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کراچی ادبی میلے کا 12واں ایڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث آن لائن انعقاد کیا گیا تھا۔

Read Comments