Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2022 11:43am

10 کروڑ افراد کی مکمل ویکسی نیشن کرلی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ قومی ویکسینیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، 10 کروڑ پاکستانی اب مکمل طور پر ویکسین لگا چکے ہیں۔

اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک حاصل کی ہے جبکہ ہم تمام شہریوں کی ویکسینیشن حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں۔

دریں اثنا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے روزانہ جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 755 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تاہم ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار661 کورونا ٹیسٹ کیے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2.0 فیصد رہی۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ اب تک 821 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود ہیں۔

Read Comments