Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2022 11:39am

جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے علیم خان لندن روانہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کےناراض رہنما ء علیم خان لندن روانہ ہوگئے،جہاں وہ جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔

تحریک انصاف ترین گروپ کے ناراض رہنماء علیم خان ورجن انٹلانٹک ایئر کی پرواز نمبر وی ایس 379 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان لندن میں جہانگیر ترین اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

ناراض رہنماء علیم خان وزراء کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں سے جہانگیرترین کو آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علیم خان سے وزیراطلاعات فواد چوہدری اورگورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی، علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

Read Comments