Aaj Logo

شائع 10 مارچ 2022 11:31am

اداکارہ صبور علی کی بھی سردی سے ’کانپیں ٹانگ‘ گئیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بلاول بھٹو شرکاء سے خطاب کے دوران ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور ’کانپ‘ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بلاول بھٹو عوامی مارچ نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ’آپ کا جوش وجذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘

اسی اثنا میں ادکارہ صبور علی نے اپنے مداحوں کو ہنسانے کا موقع ہاتھ سے ضائع ہونے نہیں دیا انہوں نے شدید سردی میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےاس کے ساتھ لکھا کہ ’سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘

Read Comments