Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2022 01:03pm

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے تصادم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ۔

صورتحال کے پیش نظر اسپیکر اسد قیصر کو رینجرز کی سیکیورٹی بھی فراہم کر دی گئی ،وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کخلا ف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کہا ہےکہ صورتحال کے پیش نظر کسی وقت بھی اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا جاسکتاہے۔

Read Comments