Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2022 10:12am

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: وزیراعظم سمیت وفاقی و صوبائی وزراء 18مارچ کو طلب

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سمیت وفاقی وصوبائی وزرا ء کو18مارچ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سوات میں وزیراعظم عمران خان نے جلسہ کیا، جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزی پر وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر موصلات مراد سعید، صوبائی وزیر محب اللہ اور صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کو 18مارچ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سوات میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے بعد جلسہ کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے ، سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی۔

واضح رہے کہ سوات میں 31مارچ کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور الیکشن کمیشن نے پبلک آفس ہولڈز پر جلسوں میں شرکت پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Read Comments