Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2022 01:03pm

کینیڈا: مسجد میں ایک شخص کا کلہاڑی سے حملہ، متعدد افراد زخمی

کینیڈا کی ایک مسجد میں فجر کی نماز کے دوران مبینہ طور پر ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک نمازی نے اس شخص کے ہاتھ سے کلہاڑی چھین لی اور پولیس کے پہنچنے تک اسے پکڑ کر رکھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے مضافاتی علاقے کی مسجد التوحید اسلامک سنٹر میں پیش آیا، جہاں 24 سالہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرکے اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزم کی شناخت ملزم محمد معیز عمر کے نام سے ہوئی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اسی اثنا میں مسجد کے امام نے بتایا کہ ملزم نے (ریچھ اسپرے) سے بھی حملہ کیا، جس سے معمولی چوٹیں آئیں۔

نمازیوں میں سے ایک نے کہا کہ یہ تجربہ"خوفناک" تھا جبکہ اس نے ایک شخص کو کلہاڑی پکڑے ہوئے اور (بیئر سپرے) کو 3 لوگوں کے خلاف استعمال کرتے ہوئے دیکھا۔

واضح رہے کہ (بیئر سپرے) جب کسی شخص کے چہرے پر اسپرے کیا جاتا ہے، تو عارضی طور پر بینائی، ناک بند ہونے اور سانس لینے میں دشواری کا سبب بن سکتا ہے۔

پولیس نے ملزم پر 6 جرائم بشمول ہتھیار سے حملہ اور جان کو خطرے میں ڈالنے یا جسمانی نقصان پہنچانے کے ارادے سے زہریلی چیز پلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

Read Comments