Aaj Logo

شائع 22 مارچ 2022 11:38am

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نیویارک:یورپی یونین کی جانب سے روس کے تیل پر ممکنہ پابندی کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، برینٹ کروڈ کی قیمت 118ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

روس یوکرین جنگ کے باعث یورپی یونین کا امریکاکاساتھ دیتےہوئےروس کے تیل پر پابندی لگانےپر غور اور سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد پیداوارمیں عارضی کمی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 26 سینٹس اضافے سے 118 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

اپریل کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 2 ڈالر 20 سینٹس اضافے سے 114ڈالر 32سینٹس فی بیرل میں کئے جارہے ہیں۔

Read Comments