کے پی بلدیاتی انتخابات: وزیراعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ

ڈسٹکرٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے وزیراعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں 27 مارچ تک جرمانے کی ادائیگی کا چلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
شائع 24 مارچ 2022 08:51pm

وزیر اعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹکرٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے وزیراعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں 27 مارچ تک جرمانے کی ادائیگی کا چلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس ملنے کے باوجود 20 مارچ کو ملاکنڈ میں جلسہ سے خطاب کیا تھا۔

Read Comments