Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2022 11:14am

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکےخلاف تحریک عدم اعتمادجمع

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے آج قومی اسمبلی کے اجلاس پر تمام نظریں ہیں لیکن اپوزیشن نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے صوبائی وزیر اعلیٰ کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی۔

ترین گروپ سے الگ حکمران پارٹی کے ارکان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیش رفت کے طور پر "مائنس بزدار" کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی قیادت ایسے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے دوسرے آپشنز کی تلاش میں ہے۔

دریں اثناء قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا جبکہ اس اقدام پر ووٹنگ 4 اپریل کو متوقع ہے۔

واضح رہپے کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد371ہے جن میں سے پی ٹی آئی کے183ارکان، ن لیگ کے165ارکان موجودہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے10،پیپلزپارٹی کے7ارکان اور 5 آزاد امیدوار،راہ حق پارٹی کا ایک رکن ہے۔

Read Comments