Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2022 11:24am

کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بذریعہ ویڈیو پیغام کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کے شروع ہونے کی مبارکباد دی۔

کینیڈین وزیراعظم نے اپنی ویڈیو کا آغاز ’سلام‘ سے کرتے ہوئے کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کا آغاز کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عبادت کا وقت ہے، غور و فکر اور ضبط نفس کا وقت ہے اور اسلام کی بنیادی اقدار جیسے امن، ہمدردی اور سخاوت کو منانے کا وقت ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے لوگوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو بابرکت اور پُرامن رمضان منارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، آج پہلا روز افطار کیا جائے گا۔

Read Comments