Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2022 08:55pm

عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

چوہدری محمد سرور کی برطرفی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نئے گورنر کے لئے نامزد کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

لاہور کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے عمر سرفراز چیمہ سے گورنر پنجاب کا حلف لیا۔

اس موقع پر پنجاب کے قائم مقام وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر رہنماوں نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نئے گورنر پنجاب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Read Comments