Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2022 11:40am

77 فیصد چھوٹے کاروبار فیس بک کا استعمال آمدنی پیدا کرنے کیلئے کرتے ہیں، رپورٹ

اسلام آباد: رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 77 فیصد تک چھوڑے کاروبار فیس بک کے پلیٹ فارم کو آمدنی پیدا کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

میٹا کی رپورٹ بعنوان "گلوبل اسٹیٹ آف سمال بزنس 2022" کے مطابق 30 ممالک اور خطوں میں 24 ہزار کے قریب چھوٹے اور درمیانے کاروباری فیس بک کے ذریعے اپنی آآمدنی بڑھانے کی تگ و دو میں لگے ہیں۔

دریں اثنا کمپنی میٹا نے چھوڑے کاروباروں کی کی نگرانی کیلئے گلوبل اسٹیٹ آف سمال بزنس رپورٹ تیار کی ہے۔

تاہم رپورٹ میں کیے جانے والے سروے کا مقصد ایسی معلومات فراہم کرنا تھا، جو چھوڑے کاروباروں کو مستحکم کرنے کے بارے میں تحقیق اور پالیسی پر بات چیت میں سہولت فراہم کر سکے۔

سروے کے دوران جنوبی ایشیا میں چھوڑے کاروباروں کے 18 فیصد نے بتایا کہ انہوں نے کورونا کی وباء کے نتیجے میں روزگار میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک تہائی سے زیادہ چھوٹے کاروبار، جنہوں نے اپنی فروخت کا کم از کم 50 فی صد ڈیجیٹل طور فروخت میں اضافہ کیا۔

Read Comments