Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2022 05:11pm

نگراں وزیراعظم: شہباز شریف نے جسٹس گلزار احمد کا نام مسترد کردیا

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےصدرکےخط کا جواب دےدیا، شہباز شریف نے بطور نگراں وزیراعظم جسٹس گلزار احمد ریٹائرڈ کا نام مسترد کردیا۔

اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدم اعتمادکےحوالےسےاسپیکرکی رولنگ خلاف آئین ہے، گلزاراحمدکانام بطورنگران وزیراعظم پیش کرناآئین کےخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سےاسمبلی توڑنابھی متنازع عمل ہے، سپریم کورٹ نے اس معاملہ کا سوموٹو لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تقرری کے معاملے پر مشاورت جلدبازی میں کی گئی۔

Read Comments