Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2022 03:57pm

پاکستانی سیاسی گرما گرمی پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا رد عمل

وزیر اعظم عمران کے خلاف عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی چرچے ہورے ہیں۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اپنا پیٖغام دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ "ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے، نہ کہ اپنی حکومت کے لیے"۔

تاہم پاکستان کی سیاسی صوتحال کے پیش نظر سوارا بھاسکر کی یہ ٹوئیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعرات کو نے اپنے فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

تاہم عدالت نے اپنے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read Comments