Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 اپريل 2022 02:25pm

سعودی عرب: مساجد میں بھیک مانگنے پر 2 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں بھیک مانگنے ہوئے پکڑے جانے پر 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا.

میڈیا رپورٹکے مطابق ایک شخص کی جانب سے مسجد میں والد کے علاج اور وطن واپسی کیلئے کرایہ مانگنے کی کوشش کررہا تھا.

دریں اثنا غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ’’مسجد الرحیم‘‘ میں 2 بھکاریوں نے بیمار والد کے علاج کیلئے 20ہزار ریال کی مالی امداد کی اپیل کی تھی.

تاہم جب بھیک مناگنے والے بھیکاریوں سے ایک نمازی نے اُن سے باز پرس کی تو وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے.

خیال رہے کہ پورا واقعہ مسجد کے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا، جس کے بعد ریاض پولیس نے بھکاریوں کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔

ریاض پولیس نے بتایا کہ ان چاروں بھکاریوں کو ملک بدر کردیا گیا، جن میں سے 2 پاکستانی اور 2 سوڈانی باشندے ہیں۔

تاہم سوڈانی شہریوں کے ساتھ 2 خواتین بھی تھیں، جن کے قبضے سے 56 ہزار 348 ریال بھی برآمد ہوئے۔

Read Comments