Aaj Logo

شائع 13 اپريل 2022 12:45pm

ڈاکٹر صدف عزیز لمس اسکول آف لاء کی نئی ڈین مقرر

ڈاکٹر صدف عزیز کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) اسکول آف لاء کی نئی ڈین مقرر کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹر صدف عزیز کو (لمز) سکول آف لاء کی نئے ڈین کے طور پر اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صدف عزیز ایک ذہین اسکالر ہیں، جنہوں نے آئینی قانون اور تاریخ کے شعبے میں کام کیا ہے جبکہ لیبر لاء اور آئینی قانون کے شعبوں میں پڑھایا ہے۔

صدف عزیز شیخ احمد حسن سکول آف لاء میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں جبکہ وہ(لمس) کے سکول آف لاء کے بانی فیکلٹی ممبران میں سے ایک ہیں، ان کی کتاب "پاکستانی آئین؛ ایک سیاق و سباق کا تجزیہ" جو سنہ 2018 میں شائع ہوئی ہے۔

فی الحال ڈاکٹر صدف چھٹی پر ہیں، وہ میلبورن یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کا مقالہ مکمل کر رہی ہیں۔

Read Comments