Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2022 11:24am

امریکا کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

امریکا نے شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعاون جاری رکھنے کا منتظر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ’’ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ تقریباً 75 سالوں سے وسیع ت باہمی مفادات کا اہم پارٹنر رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ امریکا ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔کو مبارک ہو۔

اس قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جبکہ ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

Read Comments