Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2022 04:12pm

بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: بلقیس بانو ایدھی کی نماز جنازہ نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں ادا کر دی گئی ہے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے ایک روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔

آج نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ بلقیس ایدھی پچھتر برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں.

بلقیس ایدھی چند روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

دریں اثنا بلقیس ایدھی ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک تھیں۔

معروف سماجی کارکن 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں بلقیس ایدھی ایدھی فاؤنڈیشن کے علاوہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ بھی تھیں۔

انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ خدمات عامہ کے لیے 1986ء رومن میگسیسی اعزار (Ramon Magsaysay Award) حاصل کیا حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتياز سے بھی نوازا گیا تھا۔

بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ میمن مسجد ایم اے جناح روڈ پرا دا کی جائے گی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔

تاہم ان کے انتقال پر حکومت سندھ کی جانب سے ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کیاگیا ہے۔

Read Comments