Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2022 04:10pm

قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا یہ اقدام پی ٹی آئی اور جمہوریت کے وژن کے ساتھ وابستگی کی علامت ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملکی مفادات اور آزادی کے لیے لڑیں گے۔ ہم پاکستان کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

ان کا استعفیٰ اس دن سامنے آیا ہے جب قومی اسمبلی میں ان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر منظم طریقے سے کارروائی چلانے میں ناکام رہے اور "بار بار" قواعد، پارلیمانی طرز عمل، جمہوری اصولوں اور روایات اور حتیٰ کہ آئینی دفعات کی بھی خلاف ورزی کی ۔

Read Comments