Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2022 04:05pm

پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے: گورنر پنجاب

گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے ہنگامہ آراکی رپورٹ جمع کرائی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پرویزالٰہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا، حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے مار کھائی ہے، اس وقت جو کچھ ہو رہا سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔

Read Comments