Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2022 08:13pm

افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 6 افراد جاں بحق

ملکی دارالحکومت کابل میں تعلیمی ادارے برائے طلبہ کو دو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول کے باہر اس وقت ہوئے جب طلبہ صبح کی کلاسوں کے بعد اسکول سے گھر جا رہے تھے جبکہ اطراف میں واقع ایک ٹیوشن سینٹر کو بھی گرینیڈ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

کسی گروہ یا تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ اس سے قبل گزشتہ برس کے مئی میں دشت برچی کے علاقے میں اسکول پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبات اور عملے سمیت تقریباً 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کابل دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خاتمےکے لیے افغانستان اور عالمی برادری کا تعاون اہم ہے۔

Read Comments