Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2022 06:32pm

وفاقی وزیر اطلاعات کا پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نو منتخب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےپاکستان میڈیا ڈویپلمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہر فائل سے ختم کیا جاتا ہے، پیمرا کے ہوتے ہوئے کسی میڈیا اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا سے متعلق مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے، ایسا کوئی کالا قانون نہیں لےکر آئیں گے اور صحافت کا گلہ دبانے والے پیکا آرڈیننس پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری نےماضی میں مشکل وقت گزارا، گزشتہ 4 سال صحافت کیلئےسیاہ ترین تھے، میڈیا پر اظہار رائے کی قدغن کسی صورت نہیں ہونی چاہئے، میڈیا حکومت کےاحتساب میں اہم کردار بھی اداکرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نےاہم ذمہ داری مجھےسونپی ہے، سیاسی مخالفین کےخلاف انتقامی کارروائی کاخاتمہ کریں گے لیکن اب دھونس دھمکیوں کی سیاست نہیں چلے گی۔ انتشار، افراتفری کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور ہم تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کریں گے۔

Read Comments